اہل بیت (ع) بین الاقوامی نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر لکھا ’پاکستانی عوام دو ریاستی حل کے نام پر ہتھیار ڈالنا کبھی قبول نہیں کریں گے کیونکہ ریاست صرف ایک ہی ہے اور وہ فلسطین ہے جس پر نسل کشی کرنے والے ادارے اسرائیل کا قبضہ ہے‘۔
اُنہوں نے مزید لکھا ’اسرائیل کے ہاتھوں ہمارے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے براہ راست نشر ہونے والے ہولوکاسٹ کے دوران حالات کو معمول پر لانے کی بات کرنا ایک دھوکہ ہے‘۔
فاطمہ بھٹو نے لکھا ’پاکستان کیوں وجود میں آیا؟ یہ ریاست مسلمانوں کی حفاظت کے لیے ہے تو اس ریاست کو اپنا کام کرنا چاہیے‘۔
اُنہوں نے یہ بھی لکھا ’میرا پاسپورٹ مجھے اسرائیل میں داخل ہونے سے منع کرتا ہے کیونکہ میں جس پاکستان سے تعلق رکھتی ہوں اس پر فلسطینی عوام کی ذمہ داری ہے اور اگر ہم اس اخلاقی اور مقدس فریضے کو ترک کر دیں تو یہ شرمندگی اور رسوائی ہے‘۔
آپ کا تبصرہ